آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ دیگر جنرلوں کے مقابلے میں زیادہ کامیاب ہیں، آصف زرداری

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان اتوار 29 اپریل 2018 13:31

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ دیگر جنرلوں کے مقابلے میں زیادہ کامیاب ..
لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 اپریل2018ء) سابق صدر آصف علی زرداری نے موجودہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو دیگر جرنیلوں کی نسبت کامیاب قرار دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری کا ایک نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہنا تھا کہ موجودہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ دیگر جنرلوں کے مقابلے میں زیادہ کامیاب ہیں۔اور قمر جاوید باجوہ پہلے جنرل ہیں جنہوں نے یہ بات محسوس کی کہ افغان سرحد پر باڑ لگا کر انٹری روکنا پڑے گی۔آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ اگر مجھے سیاست میں فوج کا کردار نظر آیا تو محاذ آرائی کی بجائے اُنہیں سمجھانا چاہوں گا۔