عراق میں یرغمال قطری شہزادوں کی رہائی کے لیے 36کروڑ ڈالر ادائیگی کا انکشاف

ایرانی پاسداران انقلاب کے کمانڈر سلیمانی کی زیرسرپرستی دہشت گردوں سے قطری حکومت کاسمجھوتہ طے پایا،رپورٹ

اتوار 29 اپریل 2018 15:20

عراق میں یرغمال قطری شہزادوں کی رہائی کے لیے 36کروڑ ڈالر ادائیگی کا ..
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2018ء) عراق میں قطری شہریوں کی رہائی کے لیے قطر نے دہشت گردوں کو 36کروڑ ڈالر رقم ادا کی اوراس سمجھوتے میں اہم کردارایرانی پاسداران انقلاب کے معروف کمانڈر قاسم سلیمانی کا نام سرِفہرست ہے،امریکی اخبار نے اپنی ایک رپورٹ میں عراق میں قطری شہریوں کی رہائی سے متعلق مشتبہ سمجھوتے کی تفصیلات اِفشا کی ہیں۔

اس سمجھوتے میں ایرانی پاسداران انقلاب کے معروف کمانڈر قاسم سلیمانی کا نام سرِفہرست ہے۔ قطرنے عراق میں دہشت گردوں کو 36 کروڑ ڈالر کی رقم ادا کی تھی تا کہ اس کے متعدد شہریوں اور حکمراں خاندان کے افراد کی رہائی کو ممکن بنایا جا سکے۔ مذکورہ قطریوں کو 2015ء میں عراق میں اغوا کر لیا گیا تھا۔امریکی اخبار نے مغربی انٹیلی جنس اداروں سے حاصل تحریری اور صوتی مواد کے حوالے سے بتایا کہ قطری یرغمالیوں کی آزادی کی ڈیل کے تحت اٴْن افراد اور جماعتوں کو بھی نقدی کی صورت میں کروڑوں ڈالر ادا کیے گئے جنہوں نے مذکورہ یرغمالیوں کی رہائی میں ثالثی کا کردار ادا کیا۔

(جاری ہے)

یہ وہ افراد تھے جو طویل عرصے سے دہشت گردی سے متعلق امریکا کی فہرستوں میں شامل ہیں۔ ان ہی افراد میں قاسم سلیمانی بھی شامل ہے جس نے ڈیل مکمل کرانے کے لیے قطر سے 5 کروڑ ڈالر وصول کیے۔

متعلقہ عنوان :