بھارت کے آئندہ عام انتخابات میں کانگریس کی جیت ہوگی، راہل گاندھی

اتوار 29 اپریل 2018 15:40

نئی دہلی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2018ء) بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس کے صدر راہل گاندھی نے آئندہ سال ہونے والے عام انتخابات کے لئے انتخابی مہم کا بگل بجاتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی پر وعدہ خلافی کا الزام لگایا۔

(جاری ہے)

عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق انہوں نے مرکزی حکومت کو ہر محاذ پر ناکام قرار دیتے ہوئے کہا کہ اب اس کے بعد جو بھی انتخابات ہوں گے اس میں کانگریس پارٹی کی جیت ہوگی۔