چکوال چیمبر کے ممبران اور بزنس کمیونٹی کو اشتہاری بورڈ ٹیکس کے حوالے سے ٹھیکدار بلدیہ کی طرف سے غیر قانونی نوٹس دیے جارہے ہیں چکوال چیمبر آف کامرس

اتوار 29 اپریل 2018 16:50

چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2018ء) چکوال چیمبر آف کامرس نے دعویٰ دائر کیا کہ چکوال چیمبر کے ممبران اور بزنس کمیونٹی کو اشتہاری بورڈ ٹیکس کے حوالے سے ٹھیکدار بلدیہ کی طرف سے غیر قانونی نوٹس دیے جارہے ہیں اور ان سے اس مد میں رقوم وصول کی جا رہی ہیں ۔

(جاری ہے)

چکوال چیمبر کی طرف سے کیس کی پیروی سینیئر قانون دان سید اعجاز حسین ہمدانی نے کی جبکہ تمام دلائل سننے کے بعد سینئرسول جج عباس رسول وڑائچ نے اشتہاری بورڈ ٹیکس کے خلاف حکم امتناعی جاری کر دیا ہے۔

چکوال چیمبر آف کامرس کا کوئی بھی ممبر اور بزنس کمیونٹی کا تاجر اس غیر قانونی ٹیکس کو ادا نہ کرے گا اور چکوال چیمبر آف کامرس تاجر برادری کی ہر وقت مدد کو تیار ہے اور اس طرح ہی کرتا رہے گا ۔لہٰذا تمام ممبران اور بزنس کمیونٹی کو مطلع کیا جاتا ہے کہ کہ ٹھیکدار بلدیہ کی طرف سے ملنے والے غیر قانونی نوٹس کے بارے میں چکوال چیمبر کے دفتر میں آگاہ کیا جائے اور کسی قسم کی ادائیگی نہ کی جائے ۔

متعلقہ عنوان :