ہندو برداری سے تعلق رکھنے والے 14افراد نے اسلام قبول کرلیا

اتوار 29 اپریل 2018 17:20

ْ کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2018ء) ہندئو برداری سے تعلق رکھنے والے 14افراد نے اسلام قبول کرلیا تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے علاقے ضلع حب کی تحصیل دریجی میں 4خاندانوں پر مشتمل 14افرادنے اسلام قبول کرلیا ہے ،بلوچستان کے سابق نگراں وزیراعلی مسلم لیگ (ن) کے رکن صوبائی اسمبلی سردار صالح محمد بھوتانی کے فرزند عرفان صالح بھوتانی کی موجودگی میں اسلام قبول کرلیا ،جن میں منیش کمار ،پرکاش ،لیلارام،سریش کمار،موہن داس،رویچند ودیگر شامل ہیں ،تقریب میں علاقے معززین ،مولوی محمد عمر ،عطاء اللہ ودیگر نے شرکت کی ،اسلام قبول کرنیوالے غلام دستگیر ودیگرنے کہاکہ ہم بھوتانی خاندان کے شکر گزار ہے جنہوں نے ہمیں مسلمان کرکے بڑی عزت بخشی ہے ۔