ساہیوال ریسکیو1122 اہلکاروںکے لئے دو روزہ میڈیکل کیمپ کا انعقاد

اتوار 29 اپریل 2018 18:10

ساہیوال۔29 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2018ء) ساہیوال ریسکیو1122دفترمیں محکمہ صحت کی طرف سے دو روزہ میڈیکل کیمپ کا انعقادکیا گیا ۔

(جاری ہے)

جس میں ریسکیو1122 ساہیوال کے تمام اہلکاروں کے ہیپاٹائیٹس ‘ ایڈز‘ ٹی بی‘ شوگر‘ملیریا سمیت دیگر اہم ٹیسٹ کیے گئے۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر خالد عبداللہ نے بتایا کہ ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر رضوان نصیر کی ہدایت پرریسکیو اہلکاروں کے مفت ٹیسٹ اور ویکسین کروائی جارہی ہے کیمپ کا مقصد ریسکیو اہلکاروں کو ہر صورت فزیکلی فٹ رکھنا ہے۔

متعلقہ عنوان :