تین جعلی ڈاکٹر وںکے خلا ف مقدمات در ج ، کلینک سیل

اتوار 29 اپریل 2018 18:10

سرگودھا۔29 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2018ء) سرگودھا میں تین جعلی ڈاکٹر وںکے خلا ف مقدمات در ج کرلئے گئے کلینک سیل کرنے پر ڈرگ انسپکٹر کو دھمکیاں دینے پر جعلی ڈاکٹر کے خلا ف ایک اور مقدمہ بھی در ج کرلیا گیا ۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق ڈرگ انسپکٹر فہیم ضیا ء نے نواحی علاقہ سلیقہ میں جعلی ڈاکٹر احسا ن کا کلینک سیل کر دیا احسان کے کلینک پر کا م کر نے والے اکر م نے ڈرگ انسپکٹر کو ٹیلی فو ن کر کے سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں ۔

پولیس نے جعلی کلینک چلانے اور ڈرگ انسپکٹر کو دھمکیاں دینے پر مقدمہ در ج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے ۔مزید برآں نواحی گائوں 115جنوبی میں ڈرگ انسپکٹر محمد ثاقب جا وید نے کاروائی کرتے ہوئے ارشد علی نامی جعلی ڈاکٹر کے خلا ف مقدمہ در ج کروادیا ۔

متعلقہ عنوان :