سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام اور چاروں صوبوں کے سالانہ ترقیاتی پروگرام کا حجم 20 ارب 43 کروڑ روپے ہو گا

اتوار 29 اپریل 2018 18:30

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2018ء) آئندہ مالی سال کے لئے وفاق کے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام اور چاروں صوبوں کے سالانہ ترقیاتی پروگرام کا حجم 20 ارب 43 کروڑ روپے ہو گا جس میں 339 ارب روپے فارن ایڈ شامل ہے۔

(جاری ہے)

پلاننگ کمیشن کے نیشنل ڈویلپمنٹ آئوٹ لے 2018-19ء کے مطابق فیڈرل پی ایس ڈی پی 930 ارب روپے پر مشتمل ہے جبکہ 100 ارب روپے پر نئی حکومت کے نئے منصوبوں کے لئے مختص کئے گئے ہیں، اس میں 180 ارب روپے کی فارن ایڈ شامل ہے۔ صوبوں کے سالانہ ترقیاتی پروگرام حجم 1013 ارب روپے ہے جبکہ اس میں 159 ارب روپے فارن ایڈ شامل ہے۔