پاکستان ون ڈے کپ ٹورنامنٹ میں شائقین کی عدم دلچسپی نے محمد حفیظ کو بھی افسردہ کر دیا

خیبرپختونخوا کے کپتان نے پی سی بی سے سٹیڈیم میں شائقین کی فری انٹری کی اپیل کر دی

اتوار 29 اپریل 2018 18:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2018ء) پاکستان ون ڈے کپ ٹورنامنٹ میں شائقین کی عدم دلچسپی نے محمد حفیظ کو بھی افسردہ کر دیا، خیبرپختونخوا کے کپتان نے پی سی بی سے سٹیڈیم میں شائقین کی فری انٹری کی اپیل کر دی۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق اسٹار کرکٹر نے سوشل میڈیا کا سہارا لیتے ہوئے اپنے دکھ کو ان الفاظ میں بیان کیا ’’فیصل آباد میں جاری پاکستان کپ کے دوران اسٹیڈیم میں شائقین کی بہت کم تعداد دیکھ کر حیرانی ہو رہی ہے، پی سی بی سے عاجزانہ اپیل ہے کہ شائقین کو اسٹیڈیم میں فری داخلے کی اجازت دے تاکہ وہ براہ راست میچز سے لطف اندوز ہو سکیں۔

شاہد آفریدی کے ایک مداح نے اس پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ ’’حفیظ بھائی! ایک دن لالہ کو اسٹیڈیم میں لا کر بٹھائو، یقین مانئے آپ پی سی بی کو بھول جائیں گے۔‘‘ ایک اور صارف نے کہا کہ ’’ آپ ٹھیک کہہ رہے ہیں، ایسے لگتا ہے کہ پرانے دور کا میچ لگا ہوا ہے، گرائونڈز کی حالت ابتر ہے، میدانوں پر کیوں پیسے نہیں لگاتے، اتنا بجٹ کہاں جاتا ہے۔‘‘