سپریم کورٹ لاہور رجسٹری کے باہر والدین کی کثیر تعداد کا احتجاجی مظاہرہ

اتوار 29 اپریل 2018 19:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اپریل2018ء) سپریم کورٹ لاہور رجسٹری کے باہر والدین سے بچوں کی علیحدگی کے معاملات اور والدین کی بچوں سے ملاقات کا ٹائم بڑھانے کیلئے والدین کی کثیر تعداد نے ایک احتجاجی مظاہرہ کیا مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر اپنے مطالبات درج تھے والدین کا کہنا تھا کہ گارڈین عدالتوں میں مقدمات کی سماعت صرف دو گھنٹے تک ہوتی ہے جو کہ نہایت کم وقت ہے مظاہرین نے چیف جسٹس سے اس مسئلہ پر نوٹس لینے کی اپیل کی اور مطالبہ کیا کہ والدین سے بچوں کی ملاقات کے ٹائم کو بڑھایا جائے ۔