Live Updates

قوم پر عیاں ہوگیا نواز شریف کے خلاف فیصلے بغض ، حسداور انتقام پر مبنی ہیں،چوہدری شیر علی

اتوار 29 اپریل 2018 19:20

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اپریل2018ء) پاکستانمسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماسابق میئرو ممبر قومی اسمبلی چوہدری شیر علی نے کہا ہے کہ قوم پر عیاں ہوگیا ہے کہ میاں نواز شریف کے خلاف فیصلے بغض ، حسداور انتقام پر مبنی ہیں اوپر سے آرڈر لینے والوں کو سیاستدان کہنا سیاستدانوں کی توہین ہے انہوںنے کہا کہ زداری کو بڑی بیماری کہنے والے کے ساتھی اسی زرداری کے ہاتھوں بک گئے چوہدری شیر علی نے کہا کہ وہ عناصر جو میاں محمد نواز شریف کوسیاست میںحصہ لینے سے روکنا چاہتے ہیں وہ سن لیں کہ میاں نواز شریف ملک کے مقبول ترین لیڈر ہیں کوئی کچھ بھی کر لے انہیں عوام کے دلوں سے نہیں نکال سکتاقوم مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف کی قیادت میںمعاشرے کے ناسوروںکو بے نقاب کریگی اور مسلم لیگ ن آئندہ انتخاب میں انشاء اللہ پہلے سے زیادہ قوت سے اقتدار میں آئیگی انہوں نے کہا کہ عمران خان جس رعونت کے ساتھ اقتدار میں آنیکا اعادہ کر رہاہے لگتاہے وہ اس خوش فہمی میں اپنے حواس کھو چکاہے
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات