خضدار،سیاسی ورکرز نے مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اختیار کرلی

اتوار 29 اپریل 2018 19:40

خضدار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2018ء) سیاسی ورکرز نے مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اختیار کرلی ، اس موقع پر مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنماء سردار عزیز محمد عمرانی، سردار بلند خان غلامانی ٹکری بشیراحمد جتک ، میر اسد خان غلامانی و دیگر نے شمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری ،ڈسٹرکٹ چیئرمین خضدار آغا شکیل احمددرانی کی قیادت میں عوام کا جم غفیر قافلہ حق میں شامل ہورہاہے ، چونکہ ان قومی رہنمائوں نے عوام کے مسائل حل کرنے میں جس حد تک کردار نبہایا ہے اس کی نظیر ہی نہیں ملتی ہے ۔

ہماری قیادت نے جس طرح عوام کی رہنمائی کی ہے اور ان کے مسائل حل کیئے ہیں وہ قابل ستائش ہے ۔اس سے قبل جے یوآئی اور بی این پی (عوامی) کے سیاسی کارکنوں نے پارٹی چھوڑ کر مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اختیا ر کرلی ۔

(جاری ہے)

کلی نتھوانی سے احمد جان عبدال ودود فضل الرحمن محمد الیاس ابوبکر محمد اسماعیل عبداللہ محمد یوسف سراج عبدالحق حافظ نصیراحمد مولوی محمد ایوب اور دیگر نے بڑی تعداد میں مسلم لیگ(ن) میں شمولیت اختیار کرلی ، فیروز آباد تیر کاشی سے بی این پی (عوامی) محمدا کبر میروانی علی اکبر محمد شریف محمد وارث ابراہیم جمعہ خان عبدالغنی عزیز محمد منظوراحمد عبداللہ مردوئی عبدالقادر دین محمد سکندر محمد لائق عبدالمجید ودیگر مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اختیا کرلی ۔

شمولیتی تقریب سے رہنمائوں نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مسلم لیگ (ن) عوام کی رہنمائی صحیح معنوںمیں کررہی ہے عوام کے مسائل جس حد تک حل کیئے گئے ہیں اس کی مثال نہیں ملتی ہے انہوںنے کہاکہ سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری ڈسٹرکٹ چیئرمین خضدار آغا شکیل احمددرانی جس انداز میں عوام کے مسائل حل کررہے ہیں وہ یہاں کے عوام کی خوش قسمتی ہے ۔