پاکستان میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے لیکن پرموشن نہ ہونے کے برابر ہے‘ماریہ خان

اتوار 29 اپریل 2018 20:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 اپریل2018ء) اداکارہ و ماڈل ماریہ خان نے کہاہے کہ پاکستان میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے لیکن پرموشن نہ ہونے کے برابر ہے ، شوبز میں پڑھے لکھے افراد کی آمد نہایت ضروری چیز ہے ۔

(جاری ہے)

اپنے ایک انٹر ویو میں ماریہ خان نے کہا کہ حکومت کو سرکاری سطح پر فن اور فنکار کی پرموشن کے لئے مناسب اقدامات کرنے چاہیے تاکہ نئے ٹیلنٹ کی حوصلہ افزائی ہو سکے ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ٹی وی اور ماڈلنگ میں بے پناہ مصروفیات کے باعث گھر کے لئے مناسب وقت نکالنا مشکل ہو گیا ہے ۔ذاتی زندگی میں بلا وجہ کی مداخلت سخت ناپسند ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں مستحق لوگوں کا بھی خاص خیال رکھنا چاہیے ۔

متعلقہ عنوان :