کپل شرما ’ڈپریشن‘ کے باعث مرکز بحالی دماغی صحت میں داخل

اتوار 29 اپریل 2018 20:10

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 اپریل2018ء) بالی وڈ کامیڈین کپل شرما ’ ڈپریشن ‘ کے علاج کے لیے مرکز بحالی دماغی صحت ( ری ہیبیلیٹیشن سینٹر) میں داخل ہو گئے۔

(جاری ہے)

کامیڈین کا نیا شو ’فیملی ٹائم ود کپل شرما ‘ بھی طبیعت کی ناسازی کے باعث چند ہی اقساط کے بعد بند کر دیا گیا جب کہ شو کی ناکامی کی خبر لگانے پر کپل شرما صحافی سے بھی الجھ پڑے تھے اور نازیبا ٹوئٹس بھی کردی تھیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق کپل شرما اپنی منگیتر کے ساتھ سیرو سیاحت کے لیے نکلے ہوئے ہیں لیکن اب ان کے اسپتال میں علاج کی خبریں زیر گردش ہیں۔بھارتی میڈیا میں زیر گردش خبروں کے مطابق کپل شرما ممبئی سے باہر ’ ڈپریشن ‘ کے علاج کے لیے مرکز بحالی دماغی صحت میں داخل ہوگئے ہیں جہاں ان کا علاج جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :