آئندہ حج کیلئے سرکاری سکیم کے تحت تمام انتظامات کوحتمی شکل دیدی ہے ،وفاقی وزیرمذہبی امور سردارمحمد یوسف

اتوار 29 اپریل 2018 20:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 اپریل2018ء) وفاقی وزیرمذہبی امور سردارمحمد یوسف نے کہا ہے کہ آئندہ حج کیلئے سرکاری سکیم کے تحت تمام انتظامات کوحتمی شکل دیدی گئی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے اسلام آباد میں اظہارخیال کرتے ہوئے کہاکہ ان انتظامات میں عازمین حج کیلئے رہائش ، ٹرانسپورٹ، کھانے پینے کی اور دوسری ضروریات شامل ہیں۔وفاقی وزیر نے کہاکہ حکومت حج کے بہتر انتظامات یقینی بنانے کیلئے مزید اقدامات کررہی ہے۔انہوں نے کہاکہ عازمین حج کی تربیت پہلے ہی شروع ہوچکی ہے ۔