قومیت کے نام پرتعصب پھیلانے والوں کے برعکس جمعیت اتحاد کی سیاست کرتی ہے،ملک سکندر ایڈووکیٹ ودیگر کا خطاب

اتوار 29 اپریل 2018 20:10

خالق آبادمنگچر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 اپریل2018ء) جمعیت علماء اسلام کے صوبائی جنرل سیکرٹری ملک سکندر ایڈووکیٹ ودیگر نے کہا ہے کہ جمعیت علمائے اسلام میں شمولیت کانہ رکنے والاسلسلہ اس بات کی گواہی دے رہا ہے کہ آنے والادورجمعیت کاہے ،دستک پروگرام کے تحت یہ علاقہ منگچرمیں 26واں شمولیتی پروگرام ہے، ہم کارکنوں ،ورکروں اورعہدیداروں کوخراج تحسین پیش کرتے ہیں قومیت کے نام پرتعصب پھیلانے والوں کے برعکس جمعیت اتحادیگانیت اوربھائی چارے کی سیاست کرتی ہے ۔

ان خیالات جمعیت علمائے اسلام بلوچستان کے صوبائی جنرل سیکرٹری ملک سکندرایڈوکیٹ نے سردارزادہ میرسعیداحمدلانگو، سردارسخی بھائی خان سمالانی، سالاراعلیٰ جمعیت بلوچستان حافظ محمدابراہیم لہڑی، مفتی ابوبکر، ڈپٹی جنرل سیکرٹری جمعیت بلوچستان مفتی غلام حیدر، سابق صوبائی وزیربہرام خان اچکزئی، میراللہ بخش سمالانی، میرخلیل احمدنیچاری، ڈاکٹرعبدالمالک نیچاری، عبدالحئی مینگل، سردارزادہ میرمقبول لانگو، مولوی عطاء اللہ جگسوری، عبدالقدوس عباسی،میرفاروق محمدحسنی حافظ عبدالصمد نیچاری، مولوی عبدالناصرسمالانی، حافظ سلیم نیچاری اوردیگرنے کلی نیچاری بہرام زئی میں ایک عظیم الشان شمولیتی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر رئیس حاجی محمدعثمان نیچاری، حاجی محمدشریف نیچاری، میرخلیل احمدنیچاری، کسان کونسلراستادمیراحمدنیچاری، بابوعلی محمدنیچاری، ڈاکٹرعبدالوحیدنیچاری، میرنعیم نیچاری، رئیس مسعوداحمدنیچاری،نثاراحمدنیچاری، عبدالاحدنیچاری، ممتازنیچاری، عبدالظاہرنیچاری، میرعبدالقیوم نیچاری،سعداللہ نیچاری، شاہ خالد نیچاری ، ڈاکٹرنصیراحمدنیچاری، فقیرمحمدنیچاری ،عنایت اللہ نیچاری ،ڈاکٹرعبدالمالک نیچاری کے علاوہ میرآصف نیچاری کی قیادت میں لہڑی قبیلے کے سینکڑوں افراد، جتک قبیلے کے ہیبت خان جتک اوراکبرجتک اپنے ساتھیوں سمیت سمالانی اورلانگوقبیلے کے سینکڑوں افرادنے جمعیت علماء اسلام میں شمولیت کا اعلان کیا ۔

اس کے علاوہ بی این پی مینگل سے حافظ سلیم نیچاری اپنے ساتھیوں سمیت مستعفی ہوکرجمعیت میں شمولیت کااعلان کیا۔ شمولیتی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہاکہ قوم پرست جمعیت میں شمولیت کافیصلہ کرنے والوں کومختلف حربوں سے روکنے کی کوشش کررہے ہیں لیکن عوام اتنا بیزارہوچکا ہے کہ اب وہ کسی کے ورغلانے میں نہیں آسکتے ہیں۔جمعیت کے ادوارمیں قلات ضلع میں جتنے ترقیاتی اقدامات ہوئے ہیں ان کی نظیرنہیں ملتی ہے جوہان کوبجلی کی فراہمی ، ہسپتالوں اوردرجنوں ڈیمز کی تعمیربھی جمعیت کے دورمیں ہوئی ہے ۔

مولاناعطاء اللہ مرحوم کے دوراقتدارمیں علاقے میں ریکارڈترقیاتی اقدامات اٹھائے گئے ہیں قوم پرستوں نے ناکام دورگزاراہے بلوچستان کے بجٹ کوان پانچ سالوں میں استعمال نہیں کرسکے فنڈزلیپس ہورہے ہیںجوان کی نااہلی کاثبوت ہے جمعیت کامستقبل روشن ہے اورآئندہ الیکشن میں انشاء اللہ قلات سمیت پورے بلوچستان میں کلین سوئپ کرکے مفادپرستوں کوشکست فاش دے گی ۔

12مئی کاجلسہ ایک سنگ میل ثابت ہوگاکارکنان اورعہدیداران اس پروگرام کوکامیاب کرنے کے لیے تیاریاں تیزکردیں یہ مفادپرستوں کے سیاسی تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگی ۔ قوم پرستوں نے ملک میں پنجابی ، پٹھان، بلوچ، سندھی کانعرہ لگاکرقوم کوتقسیم کرکے تعصب کوہوادی ہے جس کے نتائج آج ہم بھگت رہے ہیں اس کے برعکس جمعیت بھائی چارہ رواداری اورامن کاپرچارکرکے تمام وحدتوں ایک لڑی میں پروکرسیاسی جدوجہد کررہی ہے ۔