نیشنل پروگرام فیملی پلاننگ کے زیراہتمام ما ں بچے کی صحت سے متعلق آگاہی واک کا انعقاد

اتوار 29 اپریل 2018 20:10

سبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 اپریل2018ء) نیشنل پروگرام فیملی پلاننگ اینڈ پرائمری ہیلتھ کیئراور ای پی آئی کی جانب سے ما ں بچے کی صحت کے حوالے سے ہفتے میں نرسنگ سکول سے ڈویژنل ہیڈ کوارٹر تک ڈی ایچ او ڈاکٹر محمد اکبر سولنگی کی قیادت میں واک کا اہتمام کیا گیا ،اس موقع پر نیشنل پروگرام فور فیملی پلاننگ اینڈ پرائمری ہیلتھ کیئر کے ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیٹر ڈاکٹر محمد عالم ابڑو، لاجسٹک آفیسر محمد علی بلیدی ، اے ڈی سی میڈم رضیہ سموں ، ای پی آئی کے ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیٹر ڈاکٹر عبدالقادر ہارون، ڈی ایس وی علی خان سیلاچی ،ایم اینڈ ای شعیب خجک، ایل ایچ ویز اور نرسنگ سٹوڈنٹس بڑی تعداد میں شریک تھے ماں اور بچے کا ہفتہ منانے کا مقصد لوگوں کو آگاہی فراہم کرنا ہے ماں اور بچے کے ہفتے کے موقع پر 122 لیڈی ہیلتھ ورکرز گھر گھر جاکر پورے ڈسٹرکٹ میں دو سال سے لیکر پانچ سال تک کے بچوں کو پیٹ کے کیڑوں کیلئے گولیاں دی جاتی ہیں جبکہ ای پی آئی کی جانب سے پیدائش سے لیکر پانچ سال تک بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگائے جاتے ہیں بعد ازاں ڈیژنل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں ڈی ایچ او ڈاکٹر محمد اکبر سولنگی ، ڈسٹرکٹ کوآر ڈی نیٹر ڈاکٹر محمد عالم ابڑوو دیگر نے کہا کہ ماں اور بچے کا ہفتہ منانے کا مقصد لوگوں کو آگاہی فراہم کرنا ہے اس مہم میں لیڈی ہیلتھ ورکرز گھر گھر جاکر بچوں کو پیٹ کے کیڑوں کی گولیاں دی جاتی ہیں اور حفاظتی ٹیکے بھی لگائے جاتے ہیں انہوں نے کہا کہ شہری ا س مہم میں ہمارے ساتھ تعاون کریں تاکہ ہر بچے کو حفاظتی ٹیکے اور پیٹ کے کیڑوں کی گولیاں دی جاسکیں مقررین نے کہا کہ لوگوں کو علم ہے کہ گندگی سے بیماریاں پھیلتی ہے لیکن بھر بھی وہ اجتماعی طور پر علاقہ کی صفائی کرنے کی کوشش نہیں کرتے حقیقت یہ ہے کہ جب تک عوام میں اپنی صحت کی حفاظت کیلئے کام شامل ہونے کو شعور پیدا نہیںہوتا لوگ انفرادی اور اجتماعی طور پر حرکت میں نہیں آئے گے اس وقت تک وہ اپنے طرز زندگی ماحول اور صحت کو بہتر نہیں بناسکتے موجودہ وقت میں انتہائی ضروری ہے کہ ماں اور بچے کی صحت کی حفاظت کے ساتھ ساتھ اپنے آس پاس کے ماحول کو بھی صاف ستھرا رکھاجائے تاکہ گندگی سے پاک معاشرہ تشکیل دیا جاسکے مقررین نے کہا کہ میڈیا بھی اس صفائی کے حوالے سے اپنا رول پلے کرتے ہوئے ماں اور بچے کی حفاظت اور بیماریوں سے بچنے کی مہم ہمارا ساتھ دے ۔

متعلقہ عنوان :