پارٹی کو مزید فعال بنانے کیلئے کارکن ویلج کونسلوںکی سطح پر کارنر میٹنگ کا انعقاد کریں،محمد اعظم خان

اتوار 29 اپریل 2018 20:11

ا لپوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 اپریل2018ء) شا نگلہ عوامی نیشنل پارٹی تحصیل الپوری کے صدر محمد اعظم خان نے کہا ہے کہ پارٹی کو منظم اور مزید فعال بنانے کیلئے کارکن ویلج کونسلوںتک کارنر میٹنگ کا انعقاد کریںجس سے مختلف تجاویز پر غور کیا جارہا ہے ، تحصیل عہدیداران اپنے اپنے حلقوں میں پارٹی کے یونین کونسل کے صدور اور جنرل سیکرٹریز کیساتھ مل کر کارکنوںکا جذبہ اجاگر کیا جائیگا۔

ان خیالات کا اظہار عوامی نیشنل پارٹی تحصیل الپوری کے صدر محمد اعظم خان نے اتوار کے روزالپوری میں مقامی صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔انھوں نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی پختونوں کی واحد نمائندہ جماعت ہے اور پختونوں کی حقوق کیلئے ہر فورم پر اواز اٹھائی گی،عوامی نیشنل پارٹی نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں بے پناہ قربانیاں دی ہے پختونوں کی اتحاد وقت کا تقاضا ہے ۔

(جاری ہے)

انھوں نے عہدیداروں پر زور دیا کہ باچا خان کا فلسفہ عدم تشدد گھر گھر پہنچائیں اور پارٹی کو مزید منظم کرنے کیلئے بھر پور کوشش کرے۔آئندہ دور عوامی نیشنل پارٹی کا ہے کارکن ابھی سے تیاریاں شروع کریںبعد میں انھوں نے کہا کہ شانگلہ میں عوامی نیشنل پارٹی روز بروز شمولیتوں سے مزید مستحکم اور فعال ہورہی ہے ،شانگلہ میں سب سے بڑا شمولیت عوامی نیشنل پارٹی میں متوکل خان کا ہوا جس سے پارٹی ترقی کی راہ پر گامزن ہوئی۔

محمد اعظم خان نے کہا کہ کارکن انتخابات کی تیاریاں تیز کر لے اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کرے اب وقت کا تقاضا ہے کہ پختون قوم عوامی نیشنل پارٹی کے سرخ جھنڈے تلے متحد ہوکر اپنی حقوق کیلئے آواز اٹھائے ہر کارکن عوامی نیشنل پارٹی کی خاطر پارٹی کو فعال بنانے کا عزم کریں۔

متعلقہ عنوان :