پولیس نے گزشتہ 28روز میں جرائم پیشہ افراد کیخلاف کارروائیوں میں632مجرم اور اشتہاری گرفتار کئے ،ترجمان

اتوار 29 اپریل 2018 21:10

فیصل آباد۔29 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2018ء) فیصل آباد پولیس نے گزشتہ28روز ( اپریل 2018) میں جرائم پیشہ افراد کیخلاف کارروائیوں میں632مجرم اور اشتہاری گرفتار کئے ۔

(جاری ہے)

ترجمان فیصل آباد پولیس کے مطابق فیصل آباد پولیس نے گزشتہ28روزکے دوران ضلع مختلف سرکلز کے تھانوں کی حدود میں جرائم پیشہ افراد کیخلاف کارروائیوں میں632مجرم اور اشتہاری گرفتار کئے ہیں ۔ترجمان نے بتایا کہ گرفتار کئے جانیوالوں میں اے کیٹگری کی106 اور بی کیٹگری کی526مجرم اور اشتہاری شامل ہیں جبکہ151ٹارگٹ افینڈرزاور45 عدالتی مفروروںکو بھی گرفتار کیا گیا ہے ۔ترجمان نے مزید بتایا کہ گرفتار مجرموں اور اشتہاریوں کیخلاف قوائد ضوابط کے مطابق کارروائی عمل میں لائی گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :