Live Updates

پی ٹی آئی کے کامیاب جلسے کے بعد عمران خان کی اہلیہ اسلام آباد روانہ، رپورٹر نےبات کرنے کی کوشش کی تو کیا ہوا؟

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 30 اپریل 2018 11:08

پی ٹی آئی کے کامیاب جلسے کے بعد عمران خان کی اہلیہ اسلام آباد روانہ، ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30 اپریل 2018ء) : پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کی اہلیہ اسلام آباد روانہ ہو گئیں ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پی ٹی آئی کے مینار پاکستان پر کامیاب جلسے کے بعد عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی واپس اسلام آباد روانہ ہو گئیں۔

(جاری ہے)

بشریٰ بی بی کو سخت سکیورٹی میں لاہور ائیر پورٹ کے حج ٹرمینل سے اندر لایا گیا جہاں سے وہ چارٹرڈ طیارے میں سوار ہو کر اسلام آباد روانہ ہو گئیں۔ ائیر پورٹ پہنچنے پر رپورٹرز نے بشریٰ بی بی سے بات کرنے کی لیکن سول ایوی ایشن اور اے ایس ایف اہلکاروں کی سخت سکیورٹی کے باعث ان سے بات کرنا ممکن نہیں ہو سکا۔ یاد رہے کہ بشریٰ بی بی عمران خان کے ہمراہ لاہور آئی تھیں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات