Live Updates

شہبازشریف کے اختیار میں کچھ نہیں‘ سیاسی ماحول بہتر بنانے کے لیے نواز شریف ہی کوئی کردار ادا کرسکتے ہیں.فواد چوہدری

عوام کو عمران خان کے ساتھ کھڑا ہونا پڑے گا ورنہ پاکستان کوئی افریقی ملک بن جائے گا ‘ پی ٹی آئی چھوڑی کب تھی؟.سابق وفاقی وزیرکی صحافیوں سے گفتگو

Mian Nadeem میاں محمد ندیم ہفتہ 11 مئی 2024 14:27

شہبازشریف کے اختیار میں کچھ نہیں‘ سیاسی ماحول بہتر بنانے کے لیے نواز ..
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔11مئی۔2024 ) سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ سیاسی ماحول کی بہتری کے لیے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد، سابق وزیر اعظم نواز شریف ہی کوئی کردار ادا کرسکتے ہیں جب کہ ملک کے موجودہ وزیر اعظم اور حکمران جماعت کے صدر شہباز شریف کے اختیار میں کچھ بھی نہیں ہے نواز شریف کے سخت ناقد رہنے والے پاکستان تحریک انصاف کے سابق سینئر رہنما نے ان خیالات کا اظہار لاہور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا.

(جاری ہے)

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ عوام کو سابق وزیراعظم عمران خان کے ساتھ کھڑا ہونا پڑے گا ورنہ پاکستان کوئی افریقی ملک بن جائے گا اپنی تحریک انصاف سے وابستگی سے متعلق سوال پر فواد چوہدری نے کہا کہ انہوں نے پی ٹی آئی چھوڑی کب تھی؟. انہوں نے کہا کہ سیاسی ماحول کی بہتری کے لیے نوازشریف ہی کوئی کردار ادا کرسکتے ہیں انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف بڑی پارٹی ہے، اختلاف ہو سکتے ہیں، چھوٹی سی بات ہو جائے تو پی ٹی آئی کے اندر شور مچ جاتا ہے.

فواد چوہدری نے کہا کہ عمران خان لڑائی ہار گئے تو یہ ملک لڑائی ہار جائے گا عوام کو قانون کی بالادستی کے لیے عمران خان کے ساتھ کھڑا ہونا پڑے گا.                                                                                                          
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات