فرانس میں پاکستانی سفیر عاصم افتخار احمد کا پیرس اولمپکس میں پاکستان کے تربیتی کیمپ کا دورہ

پاکستانی سفیر کو اولمپکس کے سلسلے میں جاری کوالیفکیشن ایونٹس کے بارے میں بریفنگ دی گئی‘گھڑ سوار عثمان خان اور ان کے کوچ پیئر ڈیفرنس سے ملاقات

Mian Nadeem میاں محمد ندیم ہفتہ 11 مئی 2024 13:22

فرانس میں پاکستانی سفیر عاصم افتخار احمد کا پیرس اولمپکس میں پاکستان ..
پیرس(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔11مئی۔2024 ) فرانس میں پاکستان کے سفیر عاصم افتخار احمد نے سینڈیلن فرانس میں پاکستان کے ایونٹنگ پیرس اولمپکس 2024 کے تربیتی کیمپ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے پاکستان کے گھڑ سوار عثمان خان اور ان کے کوچ پیئر ڈیفرنس سے ملاقات کی. سفیر کو اولمپکس کے سلسلے میں جاری کوالیفکیشن ایونٹس کے بارے میں بریفنگ دی گئی انہوں نے اپنی پوزیشن کو محفوظ بنانے اور پاکستان کا نام روشن کرنے کے لیے دونوں کی کوششوں کو سراہا پاکستانی سفیر نے فرانس کے سینڈیلن میں تربیتی مرکز میں ایونٹنگ ‘ڈریسیج، شو جمپنگ اور کراس کنٹری میں عثمان خان کی کارکردگی کو سراہا.

(جاری ہے)

انہوں نے پاکستان ٹیم کے گھوڑے میراج (ایڈن ڈو ویریٹ) سے بھی ملاقات کی اور اس پر سواری کی سفیر نے آئندہ پیرس اولمپکس 2024 کے لیے عثمان خان کی تربیت کے سلسلے میں پیئر ڈیفرنس کے جذبے اور عزم کو سراہا.
پاکستانی سفیرعاصم افتخار نے پیئر ڈیفرنس کا سینڈیلن فرانس میں ان کی تربیتی سہولت میں مہمان نوازی پر شکریہ ادا کیا‘پاکستان جیولن، شوٹنگ اور دیگر مقابلوں میں بھی شرکت کرے گا جس میں پیرس اولمپکس 2024 میں گھڑ سواری کے لیے بھی امیدیں وابستہ ہیں پاکستان جیولن، شوٹنگ اور دیگر مقابلوں میں بھی شرکت کرے گا جس میں پیرس اولمپکس 2024 میں گھڑ سواری کے لیے بھی امیدیں وابستہ ہیں.



فرانس میں پاکستانی سفیر عاصم افتخار احمد کا پیرس اولمپکس میں پاکستان ..

متعلقہ عنوان :