رائٹر گیرے ڈوبرمین فلم ’’اینابیل 3‘‘سے ہدایتکاری کی دنیا میں قدم رکھیں گے

پیر 30 اپریل 2018 11:55

رائٹر گیرے ڈوبرمین فلم ’’اینابیل 3‘‘سے ہدایتکاری کی دنیا میں قدم ..
لاس اینجلس۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اپریل2018ء) ہالی وڈ سکرین رائٹر گیرے ڈوبرمین مافوق الفطرت، ہارر، تھرلر اور تجسس سے بھرپور فلم ’’اینابیل کے تیسری فلم ’’اینابیل 3‘‘سے ہدایتکاری کی دنیا میں قدم رکھیں گے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق گیرے ڈوبرمین کو بطور سکرین رائٹر بے حد مقبولیت حاصل ہے اور وہ فلم ’’اینابیل‘‘ کی پہلی فلم کا سکرپٹ لکھ چکے جسے بے حد سراہا گیا لیکن اب گیرے ڈوبرمین فلم ’’اینابیل 3‘‘سے ہدایتکاری کی دنیا میں قدم رکھیں گے، فلم کی کہانی ایک گڑیا کے گرد گھومتی ہے جو بری طاقتوں کے زیر اثر ہوتی ہے، فلم کی پیشکش پیٹر سیفرن اور جیمز وان دیں گے، فلم آئندہ سال 3 جولائی کو ریلیز کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :