رنبیر کپور اور دیپیکا پڈوکون کی خیراتی تقریب میں ریمپ پر واک

پیر 30 اپریل 2018 12:05

رنبیر کپور اور دیپیکا پڈوکون کی خیراتی تقریب میں ریمپ پر واک
ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اپریل2018ء) بالی وڈ اداکار رنبیر کپور اور دیپیکا پڈوکون نے خواتین کو بااختیار بنانے اور خیراتی مقصد کے لئے ریمپ پر واک کی۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ دیپیکا پڈوکون نے ایک اچھے مقصد کے لئے ریمپ پر واک کرنے کا موقع فراہم کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ اداکارہ شبانہ اعظمی کے فلاح و بہبود کے ادارے سے بے حد متاثر ہیں جو بچوں کی فلاح و بہبود، خواتین کو بااختیار بنانے اور انہیں خوشیاں دینے کی ایک کوشش کر رہا ہے اور قوم کی مضبوطی آرٹس اور کھیل میں ان کی صلاحیتیں نکھارنے میں ہے۔

شو میں اداکار رنبیر کپور منیش ملہوترا کے ڈیزائن کردہ کالے رنگ کی کڑھائی دار شیروانی اور دیپیکا پڈوکون سفید رنگ کے بھاری لہنگا چولی میں بہت خوبصورت دکھائی دے رہے تھے۔

متعلقہ عنوان :