پی ایس ڈی پی کے تحت این ایچ اے کے ترقیاتی کاموں کیلئی2 کھرب 53 ارب 98 کروڑ 23 لاکھ روپے کے فنڈز جاری

پیر 30 اپریل 2018 12:09

پی ایس ڈی پی کے تحت این ایچ اے کے ترقیاتی کاموں کیلئی2 کھرب 53 ارب 98 کروڑ ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اپریل2018ء) وزارت منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں میں نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے ترقیاتی کاموں کیلئے مجموعی طور پر اب تک 2 کھرب 53 ارب 98 کروڑ 23 لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کر دیئے ہیں۔ حکومت نے رواں مالی سال میں نیشنل ہائے وے اتھارٹی کے ترقیاتی پروگراموں کیلئے 3 کھرب 24 ارب 72 کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز مختص کئے ہیں۔

پلاننگ کمیشن کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق حکومت نے این5- پر پل کی تعمیر کیلئے 3 ارب 63 کروڑ، فیصل آباد۔خانیوال ایکسپریس وے کی تعمیر کیلئے ایک ارب، یکمچ۔خاران روڈ کی تعمیر کیلئے 2 ارب 70 کروڑ، گرم چشمہ روڈ چترال کیلئے 80 کروڑ، ایون۔بمبوریت چترال روڈ کی تعمیر کیلئے 80 کروڑ، سی پیک کے تحت ڈی آئی خان موٹروے کی تعمیر کیلئے 30 ارب 43 کروڑ، کوٹ پنڈی داس انٹرچینج کی تعمیر کیلئے 70 کروڑ، لیہ۔

(جاری ہے)

تونسہ بریج کی تعمیر کیلئے ایک ارب 50 کروڑ، سیالکوٹ۔لاہور موٹروے کی تعمیر کیلئے 14 ارب 25 کروڑ، انڈس ہائی وے کو دو رویہ کرنے کیلئے 2 ارب 50 کروڑ، سی پیک کے تحت جگلوٹ سکردو روڈ کی تعمیر کیلئے 5 ارب 91 کروڑ، لاہور ایسٹرن بائی پاس کی تعمیر کیلئے 7 ارب 92 کروڑ، لاہور عبدالحکیم سیکشن کی تعمیر کیلئے 45 ارب، لواری ٹنل کو ملانے والی سڑکوں کی تعمیر کیلئے 4 ارب 11 کروڑ، ٹھوکر نیاز بیگ روڈ کی تعمیر کیلئے 5 ارب روپے سمیت مختلف ترقیاتی منصوبوں کیلئے فنڈز جاری کر دیئے ہیں۔