’’اوینجرز انفینٹی وار‘‘ نے باکس آفس کے تمام ریکارڈ توڑ ڈالے

دنیا بھر میں تین دنوں کے دوران اس کی آمدنی 72 ارب روپے رہی،جوایک نیا ریکارڈ ہے

پیر 30 اپریل 2018 12:22

’’اوینجرز انفینٹی وار‘‘ نے باکس آفس کے تمام ریکارڈ توڑ ڈالے
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اپریل2018ء) سپر ہیروز پر مبنی نئی فلم ’اوینجرز انفینٹی وار‘ نے باکس آفس پر آمدنی کے تمام ریکارڈ توڑ ڈالے، صرف تین دن میں دنیا بھر سے 72 ارب روپے کما کر ٹاپ پوزیشن حاصل کرلی ۔فلم اوینجرز کی خاص بات یہ ہے کہ اسے اس کی کاسٹ نے بھی پریمیئر سے پہلے نہیں دیکھا ،فلم کی کہانی کو چوری ہونے سے بچانے کے لیے اداکاروں کو بھی صرف اتنا ہی اسکرپٹ دیا گیا جتنا ان کے اس وقت کے سین کی ڈیمانڈ ہوتی تھی۔

فلم میں 20 سپر ہیروز دنیا کو خلائی مخلوق کے حملے سے بچانے کے لیے متحد ہوئے ہیں جن میں اسپائیڈر مین ، آئرن مین ، بلیک پینتھر، ہلک ، تھور ،گارڈین آف گلیکسی اور کیپٹن امریکا شامل ہیں۔فلم نے نارتھ امریکن باکس آفس پر 29ارب روپے کمائے جبکہ دنیا بھر میں تین دنوں کے دوران اس کی آمدنی 72 ارب روپے رہی،جوایک نیا ریکارڈ ہے۔

(جاری ہے)

جان کراسنسکی کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’اے کوائٹ پلیس‘ اس ہفتے ایک ارب23کروڑ روپے سمیٹ کر دوسرے نمبر پر رہی۔

فلم کی کہانی ویران جگہ پر رہنے والے ایک ایسے خاندان کے گرد گھومتی ہے جو ایک پراسرار مخلوق سے محفوظ رہنے کے لیے اشاروں کی زبان بولنے پر مجبور ہوجاتا ہے۔ فلم میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے فنکاروں میں جوہن کراسنسکی اور ایمیلی بلنٹ شامل ہیں۔اس ویک کے اینڈ پر ریلیز ہونے والی کامیڈی فلم ’آئی فیل پریٹی‘94کروڑ روپے کما کر تیسرے نمبر پر رہی ،فلم میں ’موٹے لوگوں‘ کے مسائل کو ہلکے پھلکے انداز میں پیش کیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :