پاک بحریہ کے 2کموڈورز مرزا فواد امین اور ذاکر الله کو ریئر ایڈمرل کے عہدے پر ترقی

پیر 30 اپریل 2018 13:49

پاک بحریہ کے 2کموڈورز مرزا فواد امین اور ذاکر الله کو ریئر ایڈمرل کے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 اپریل2018ء) پاک بحریہ کے 2کموڈورز مرزا فواد امین اور ذاکر الله کو ریئر ایڈمرل کے عہدے پر ترقی دیدی گئی‘ ریئر ایڈمرل مرزا فواد امین اور ریئر ایڈمرل ذاکر الله نے 1990 میں آپریشنز برانچ میں کمیشن حاصل کیا۔

(جاری ہے)

پیر کو ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ کے 2کموڈورز مرزا فواد امین اور ذاکر الله کو ریئر ایڈمرل کے عہدے پر ترقی دیدی گئی۔ ریئر ایڈمرل مرزا فواد امین نے 1990 میں آپریشنز برانچ میں کمیشن حاصل کیا وہ مختلف کمانڈ اینڈ سٹاف عہدوں پر تعینات رہے اور چین میں پاکستان کے نیول اتاشی بھی رہے۔ ریئر ایڈمرل ذاکر الله نے 1990 میں آپریشنز برانچ میں کمیشن حاصل کیا وہ کئی اہم کمانڈ اینڈ سٹاف عہدوں پر فائز رہے۔

متعلقہ عنوان :