Live Updates

تحریک انصاف کے جلسے پرکل کتنا خرچہ آیا؟ ہوش اڑا دینے والے اعداد و شمار سامنے آ گئے

تحریک انصاف کے مینار پاکستان کے جلسے پر 8 کروڑ سے زائد خرچے کا انکشاف ہوا ہے

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 30 اپریل 2018 13:43

تحریک انصاف کے جلسے پرکل کتنا خرچہ آیا؟ ہوش اڑا دینے والے اعداد و شمار ..
لاہور  (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30 اپریل 2018ء) :  تحریک انصاف کے مینار پاکستان کے جلسے پر 8کروڑ سے زائد خرچے کا انکشاف ہوا ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے کل مینار پاکستان پر بھرپور سیاسی پاور شو کا مظاہرہ کیا۔جلسہ کے روز لاہور کی سڑکیں پی ٹی آئی کے پرچموں سے رنگی ہوئی تھیں۔

جب کہ پورے لاہور میں عمران خان کی تصاویر اور پارٹی پرچم آویزاں تھے۔

(جاری ہے)

اور کارکنوں کا لہو گرمانے کے لیے ڈی جے کا بھی انتظام کیا گیا تھا۔قومی اخبار کی رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی کے مینار پاکستان کے جلسے پر 8 کروڑ سے زائد خرچے کا انکشاف ہوا ہے۔اور تحریک انصاف کے انتخابی امیدواروں سے 10کروڑ سے زائد روپے جمع کیے گئے۔سنٹرل پنجاب کی قیادت نے قومی اسمبلی کے امیدوراوں سے فی کس 4 لاکھ جب کہ صوبائی اسمبلی کے امیدواروں سے فی کس 2 لاکھ روپے لیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ تحریک انصاف کے سنٹرل پنجاب سے تعلق رکھنے والے امیدواروں سے بھی جلسے کے لیے فنڈز جمع کیے گئے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات