پاک بحریہ کے کموڈور مرزا فواد امین بیگ اور کموڈور میاں ذاکر اللہ جان کو ریئر ایڈمرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی

پیر 30 اپریل 2018 14:53

پاک بحریہ کے کموڈور مرزا فواد امین بیگ اور کموڈور میاں ذاکر اللہ جان ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اپریل2018ء) پاک بحریہ کے کموڈور مرزا فواد امین بیگ اور کموڈور میاں ذاکر اللہ جان کو ریئر ایڈمرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی۔

(جاری ہے)

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ریئر ایڈمرل مرزا فواد امین بیگ نے 1990 میں پاک بحریہ کی آپریشنز برانچ میں کمیشن حاصل کیا۔ وہ مختلف کمانڈ اینڈ اسٹاف عہدوں پر کام کرنے کے علاوہ چین میں پاکستان کے نیول اتاشی کی ذمہ داریاں بھی انجام دے چکے ہیں۔دوسری جانب ریئر ایڈمرل میاں ذاکراللہ جان نی1990 میں پاک بحریہ کی آپریشنز برانچ میں کمیشن حاصل کیا۔اس کے علاوہ وہ کئی اہم کمانڈ اینڈ اسٹاف عہدوں پر بھی فائز رہ چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :