تیونس میں بلدیاتی الیکشن،

سکیورٹی اہلکاروں نے بھی ووٹ کاسٹ کردیئے ملکی انتخابات میں پولیس اورفوجی اہلکاروں کے ووٹ ڈالنے پر پابندی تھی تاہم اب اس کا خاتمہ ہوگیا

پیر 30 اپریل 2018 15:05

تیونس سٹی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اپریل2018ء) تیونس میں منعقد کیے گئے بلدیاتی انتخابات میں پہلی مرتبہ سکیورٹی اہلکاروں نے بھی اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔

(جاری ہے)

عرب ٹی وی کے مطابق رواں سال کے آغاز میں ہی پابندی ختم کر دی گئی تھی کہ ملکی انتخانات میں پولیس اور فوجی اہلکار ووٹ نہیں ڈال سکتے۔ سن انیس سو چھپن میں آزادی کے بعد آزادی کے فوری بعد ہی فوجیوں پر الیکشن میں ووٹ ڈالنے کی پابندی عائد کر دی گئی تھی جبکہ اسی کی دہائی میں اس کا دائرہ کار بڑھاتے ہوئے پولیس اور دیگر سکیورٹی اہلکاروں کو بھی حق رائے دہی سے محروم کر دیا گیا تھا۔