Live Updates

سپریم کورٹ اور چیف جسٹس پر تنقید ملک پر حملے کے مترادف ہے،چوہدری شجاعت

پیر 30 اپریل 2018 15:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 اپریل2018ء) مسلم لیگ(ق) کے صدر شجاعت حسین نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ اور چیف جسٹس پر مسلم لیگ(ن) کی تنقید ملک پر حملے کے مترادف ہے ۔ مسلم لیگ(ن) کی غلطیاں انہیں اقتدار سے دور کر رہی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے چودھری شجاعت سے لاہور میں ملاقات کی اور ملکی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا ۔

(جاری ہے)

جس میں چودھری شجاعت حسین نے کہاکہ مسلم لیگ(ن) اور نواز شریف کی عدلیہ پر تنقید ملک پر حملے کے مترادف ہے جو ان کی سیاست کے خاتمے کا سبب بن رہا ہے ۔ ملاقات کے دوران شیخ رشید نے کہاکہ اداروں کے درمیان کوئی تصادم نہیں ایک شخص کی آمریت کو ہرانا ہو گا ۔ عمران خان کی سونامی پلس جلسے سے نواز شریف کی نیندیں اڑا دی ہیں اور ان کی صفوں میں کھلبلی مچ گئی ہے ۔ ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات