شیخ ر شید احمد کی چوہدری شجاعت حسین سے ملاقات

Mian Nadeem میاں محمد ندیم پیر 30 اپریل 2018 15:43

شیخ ر شید احمد کی چوہدری شجاعت حسین سے ملاقات
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔30 اپریل۔2018ء) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ ر شید احمد نے مسلم لیگ( ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی‘ اس موقع پر ملک کی سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی غلطیاں انہیں اقتدار سے دور کر رہی ہیں انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ اور چیف جسٹس پر تنقید پاکستان پر حملہ ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ قومی اداروں میں کوئی تصادم نہیں شخصی آمریت کو اب جانا ہوگا۔اس موقع پر شیخ رشید احمد نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے سونامی پلس جلسے نے شریف برادران کی نیندیں اڑا دی ہیں۔