جاپان کے ہوائی اڈوں ،ریلوے اسٹیشنوں، بس اڈوں پر لوگوں کاغیر معمولی رش

Mian Nadeem میاں محمد ندیم پیر 30 اپریل 2018 15:43

جاپان کے ہوائی اڈوں ،ریلوے اسٹیشنوں، بس اڈوں پر لوگوں کاغیر معمولی ..
ٹوکیو(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔30 اپریل۔2018ء) جاپان کے ہوائی اڈوں ،ریلوے اسٹیشنوں، بس اڈوں سمیت شہروں کی گلی کوچوں اور شاہراہوں پر لوگوں کاغیر معمولی رش بڑھ گیا ہے،اس رش کے بڑھنے کی وجہ موسم بہار کی چھٹیوں کا آغاز ہے۔

(جاری ہے)

جی ہاں دنیا جاپان کے لوگوں کو محنتی اور کام کرنے والی قوم سے جانتی ہے جو 24گھنٹوں کا بیشتر وقت کام میں مصروف رہتے ہیں لیکن کام کے لئے چھٹیاں بھی ضروری ہوتی ہیں اسی لئے جاپان میں ہر سال موسم بہار کی چھٹیاں دی جاتی ہیں اور جاپان کے ہوائی اڈوں،ریلوے اسٹیشنوں، بس اڈوں اور شاہراہوں پر ٹریفک کا اڑدھام ہے۔ بس کمپنیوں، محکمہ ریلوے اور فضائی کمپنیوں کا کہنا ہے کہ نشستیں دستیاب نہیں ہیں مکمل طور پر بک ہو چکی ہیں-