رکنی قومی ٹیم سائوتھ ایشین جونئیر اتھلیٹکس چیمپیئن شپ میں شرکت کریگی ،ْ میجرجنرل(ر) اکرم ساہی

پیر اپریل 18:40

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 اپریل2018ء) پاکستان اتھلیٹکس فیڈریشن کے صدر میجرجنرل(ر) محمد اکرم ساہی نیکہا ہے کہ 12 رکنی قومی ٹیم سائوتھ ایشین جونئیر اتھلیٹکس چیمپیئن شپ میں شرکت کرے گی، یہ چیمپیئن شپ 5 مئی سے سری لنکا میں شروع ہوگی اور قومی ٹیم 4 مئی کو لاہور سے سری لنکا رووانہ ہوگی، انہوں نے کہا کہ سائوتھ ایشین جونئیر اتھلیٹکس کی تیاری کے سلسلہ میں قومی اتھلیٹکس ٹیم کے کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ زیرنگرانی ہیڈ کوچ محمد اصغر گل جناح سٹیڈیم میں جاری ہے۔

12 رکنی قومی ٹیم آٹھ مردوں اور چار خواتین کھلاڑی پر مشتمل ہے، مرد کھلاڑیوں میں محمد وسیم، محمد حمزہ، حسن رضا، محمد شہزاد، وقار یونس،، معید بلوچ ، عبدالرزاق اور غلام محی الدین جبکہ خواتین کھلاڑیوں میں تحریم، عیشا، ثائقہ اور نورالعین شامل ہیں، ٹیم کے ہمراہ چوہدری اقبال اختر ٹیم لیڈر جبکہ قاضی تنویر اور سمی رضوی کو کوچز ہونگے، انہوں نے کہا کہ تربیتی کیمپ میں کھلاڑیوں کو محمد اصغر گل کے علاوہ دیگر کوچز قاضی تنویر، بشری پروین اور سمی رضوی جدید اور اعلی تربیت دے رہے ہیں، اکرم ساہی نے بتایا کہ چیمپیئن شپ میں قومی ٹیم کے کھلاڑی مردوں کے 6 اور خواتین کے 3 ایونٹس میں حصہ لیں گے،چیمپیئن شپ میں پاکستانی مرد کھلاڑی ڈیسک تھرو۔

(جاری ہے)

100میٹر ریس۔200میٹر ریس،۔400میٹر ریس، 4X100 ریلے ریس اور 4X400 ریلے ریس جبکہ خواتین کھلاڑی 100میٹر ریس، 200میٹر ریس اور 4X400 ریلے ریس کے مقابلوں میں حصہ لیں گیں، انہوں نے کہا کہ دو روزہ سائوتھ ایشین جونیئر اتھلیٹکس چیمپیئن شپ 5 مئی سے سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو میں شروع ہوگی، جس میں آٹھ ممالک کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں پاکستان سمیت میزبان سری لنکا،، بھارت،، مالدیپ، نیپال، بھوٹان، افغانستان اوربنگلہ دیش شامل ہیں ایک سوال کے جواب انہوں نیکہا کہ فیڈریشن کی سالانہ گرانٹ کم ہونے کے باعث فیڈریشن اپنی مدد آپ کے تحتکئی ایونٹ منقعد کرتی ہے ایک سوال کے جواب میں اکرم ساہی نے پاکستان میں کسی بھی مقام پر ابھی تک انڈور ٹریک موجود نہیں ہے، گرمیوں کے موسم میں ڈھوپ اور بارش کھلاڑی کی تربیت کی راہ میں رکاوٹ بن جاتی ہے اس لئے ملک میں کھیلوں کے لئے انڈور سٹیڈیم ہونا چاہئے۔