شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے کے لئے طویل جدوجہد اور محنت درکار ہوتی ہے ،ستارہ بیگ

پیر 30 اپریل 2018 19:41

شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے کے لئے طویل جدوجہد اور محنت درکار ہوتی ہے ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 اپریل2018ء) اسٹیج و فلم کی نامور اداکارہ ستارہ بیگ نے کہا ہے کہ عالمی سائنسدان ایڈسن کی تھیوری کی طرح میں نے بھی کامیابی کا لاتحہ عمل مرتب کر رکھا ہے ،ہر فنکار راتوں رات شہرت کی بلندیوں پر نہیں جاتا بلکہ اس کے لئے طویل جدوجہد اور محنت درکار ہوتی ہے ۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں مسلسل محنت کر کے کامیابی کی منازل طے کررہی ہوں اور سوشل میڈیا پر میرے پرستاروں کی تعداد 8لاکھ سے بھی تجاوز کر چکی ہے مگر میں ابھی بھی اس کو اپنی کامیابی نہیں سمجھتی ۔

انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ نمبر ون اور سپر سٹار کوئی نہیں ہوتا بلکہ میرے نزدیک وہی سپر سٹار ہے جس کا ڈرامہ اور فلم دیکھنے کے لئے لوگ امڈ آئیں اور مجھے خوشی ہے کہ میرا الحمرا ہال llمیں ہونے والا اسٹیج ڈرامہ اسٹیج ڈرامہ نخرے تیرے نی میں میری پرفارمنس کو دیکھنے کے لئے پرستاروں کی بڑی تعداد آرہی ہے اور ڈرامہ ختم ہونے کے باوجود فیملیز میرے ساتھ سیلفیاں بنانے کی منتظر رہتی ہیں ۔۔

متعلقہ عنوان :