چیئرمین پی سی سی کی رمضان المبارک کے سلسلہ میں اکبری منڈی اور دیگر غلہ منڈیوں کے تاجروں سے ملاقات

تاجروںنے اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کو کنٹرول میں رکھنے ،طلب کے مطابق رسد کو یقینی بنانیکی یقین دہانی کر ادی

پیر 30 اپریل 2018 21:03

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اپریل2018ء) چیئرمین پرائس کنٹرول کمیٹی میاں عثمان نے رمضان المبارک میں اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کو کنٹرول میں رکھنے اور طلب کے مطابق رسد کو یقینی بنانے کے سلسلہ میں اکبری منڈی اور دیگر غلہ منڈیوں کے تاجروں سے تفصیلی ملاقات کی ،تاجروں نے رمضان المبارک میں عوام کو ریلیف دینے کیلئے ہر ممکن تعاون کرنے کی یقین دہانی کر ادی ۔

چیئرمین پرائس کنٹرول کمیٹی میاں عثمان نے اکبر منڈی کے صدر اظہر اقبال اعوان ،نائب صدر حاجی عمر خالق ،صدر غلہ مارکیٹ حاجی اسلم ، ممبر ثالثی کمیٹی حاجی آصف سمیت دیگر سے ملاقات کی ۔ اس موقع پر رمضان المبارک کی مناسبت سے قیمتوں میں خصوصی ریلیف دینے اور طلب کے مطابق رسد کویقینی بنانے پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا ۔

(جاری ہے)

میاںعثمان نے کہا کہ تاجرو ں نے ہمیشہ رمضان المبارک میں بھرپور تعاون کرتے ہوئے عوام کو ریلیف دیا ہے اور امید ہے کہ یہ سلسلہ اس رمضان المبارک میں بھی جاری رہے گا ۔

انہوںنے تاجروں کے عہدیداروں سے کہا کہ وہ تھوک مارکیٹ میں قیمتوں کو کنٹرول میں رکھنے کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں ۔تاجروںنے چیئرمین پرائس کنٹرول کمیٹی کو یقین دہانی کرائی کہ رمضان المبارک میں عوام کوریلیف کیلئے خصوصی اقدامات اٹھائے جائیں گے اور اس سلسلہ میں رمضان المبارک کا آغاز ہونے سے قبل انہیں باضابطہ آگاہ کیا جائے گا۔میاں عثمان نے عہدیدداروں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے رمضان المبارک میں موثر رابطے کو یقینی بنانے پر بھی اتفاق کیا ۔

متعلقہ عنوان :