ایران کی نئی ایپلی کیشن سوروش نی"امریکا، اسرائیل مردہ باد" کے نعرے لگا دئے

ایپلی کیشن ٹیلیگرام کے متبادل کے طور پر متعارف، ڈاؤن لوڈ کرنے والے پہلے 5 صارفین کو انعامات سے نوازا جائے گا

پیر 30 اپریل 2018 21:50

تہران(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 اپریل2018ء) ایران نے نئی ایپلی کیشن سوروش میں "امریکا، اسرائیل مردہ باد" کے نعرے لگا دئے،مقامی تیار کردہ ایپلی کیشن ٹیلیگرام کے متبادل کے طور پر متعارف کرانے کی کوشش کی جا رہی ہے،روش ایپلی کیشن کو ڈاؤن لوڈ کرنے والے پہلے 5 صارفین کو سونے کے سکّوں کی شکل میں انعامات سے نوازا جائے گا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایران اس وقت ایک نئی میسجنگ ایپلی کیشن کے فروغ پر کام کر رہا ہے۔

اس ایپلی کیشن میں کئیEmojis دی گئی ہیں جن میں "امریکا مردہ باد" کا نعرہ بھی شامل ہے۔ مقامی طور پر تیار کی گئی یہ نئی ایپلی کیشن ٹیلی گرام کے متبادل کے طور پر متعارف کرانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ ملک میں حالیہ احتجاجی مظاہروں اور شورشوں میں اہم کردار کے سبب ایرانی حکام کی جانب سے ٹیلیگرام ایپلی کیشن کو شدید ملامت کا نشانہ بنایا گیا۔

(جاری ہے)

مذکورہ نئی ایپلی کیشن کا نامسو روش ہے۔

اس میں بہت سی ایموجی متعارف کرائی گئی ہیں۔ ان میں حجاب پہننے والی خواتین اور ایرانی رہبر اعلی علی خامنہ ای کی تصویر کے علاوہ "امریکا مردہ باد" اور "اسرائیل مردہ باد" سے متعلق ایموجیز شامل ہیں۔ایرانی پاسداران انقلاب نے اعلان کیا ہے کہ سوروش ایپلی کیشن کو ڈاؤن لوڈ کرنے والے پہلے 5 صارفین کو سونے کے سکّوں کی شکل میں انعامات سے نوازا جائے گا۔ پاسداران نے اس مقابلے کا اعلان "ٹیلیگرام" پر اپنے صفحے پر کیا۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق ایرانی رہبر اعلی علی خامنہ ای اس نئی ایپلی کیشن میں رجسٹر ہونے والی سب سے پہلی شخصیت ہیں۔ انہوں نے "ٹیلیگرام" میں اپنے اکاؤنٹ کو بند کرنے اور "سوروش" میں اکاونٹ کھولنے کا اعلان کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :