حکومت نے 2020ء تک ملک کے ہر ضلع میں اعلیٰ تعلیم کے لئے یونیورسٹی یا یونیورسٹی کا کیمپس قائم کرنے کے لئے منصوبہ بندی کر لی

پیر 30 اپریل 2018 21:18

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اپریل2018ء) حکومت نے 2020ء تک ملک کے ہر ضلع میں اعلیٰ تعلیم کے لئے یونیورسٹی یا یونیورسٹی کا کیمپس قائم کرنے کے لئے منصوبہ بندی کر لی ہے۔ آئندہ مالی سال کے دوران 22 اضلاع میں یہ سہولت فراہم کی جائے گی۔

(جاری ہے)

سرکاری ذرائع کے مطابق حکومت نے ملک کے تمام اضلاع میں یونیورسٹی یا یونیورسٹی کیمپس قائم کرنے کی پالیسی اختیار کی تھی جس کے تحت اس پروگرام کو 2020ء میں مکمل ہونا ہے اور ملک کے تمام اضلاع میں اس کا دائرہ کار بڑھا دیا جائے گا اور ملک کا کوئی بھی ضلع 2020ء میں یونیورسٹی یا اس کے ذیلی کیمپس سے محروم نہیں رہے گا جس سے طالب علموں کو اپنے مقامی اضلاع میں اعلیٰ تعلیم کے مواقع میسر آ سکیں گے۔

متعلقہ عنوان :