لاہور، پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کے زیر اہتمام فیملی فزیشنزکے لیے کم سے کم معیارات پر تربیت کا اختتام،شہر کے 43ڈاکٹروں نے شرکت کی

پیر 30 اپریل 2018 22:56

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 اپریل2018ء) پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کے زیراہتمام جنرل پریکٹیشنرز اور فیملی فزیشنز کے لیے فراہمی صحت کے کم سے کم معیارات پرعمل درآمد کے لیے تربیت کا اختتام گزشتہ روز یہاں ایک مقامی ہوٹل میں ہوا،جس میں شہر کے 43ڈاکٹروںنے شرکت کی۔ڈائریکٹر کلینیکل گورننس ڈاکٹر مشتاق احمد سلہریا نے کمیشن کے کام کے طریقہ کار اور صحت کے کم سے کم معیارات پر تفصیل سے معلومات فراہم کی اور بتایا کہ یہ معیارات تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ باہمی مشورے سے تیار کیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل ڈائریکٹر ٹریننگ ڈاکٹر ماجد لطیف نے شرکاء کو تربیت فراہم کی ۔ اس تربیتی ورکشاپ میں انتظامیہ کی ذمہ داری،علاج گاہ میں سہولیات کو بندوبست اور تحفظ کانظام،افرادی قوت کا انتطام،صحت کے معیار کی فراہمی کا نظام،مریضوںکے حقوق اور انفیکشن کنٹرول جیسے موضوعات پر تفصیلی معلومات اور تربیت بھی فراہم کی گئی۔واضح رہے کہ دسمبر 2017سے اب تک پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے 776جنرل پریکٹیشنرز کے لیی12ضلعوں میں 23تربیتی ورکشاپ کا اہتما م کیا ہے،جن میں ملتان میں چار ،فیصل آباد اور روالپنڈی میں تین تین،شیخوپورہ ،لاہور،گجرانوالہ اور سیالکوٹ میں دو دو تربیتی ورکشاپس کا اہتمام کیاگیاہے۔