سول اسپتال مٹھی کو مزید بہتر کرنا چاہتا ہوں۔ وزیراعلیٰ سندھ

پیر 30 اپریل 2018 23:00

سول اسپتال مٹھی کو مزید بہتر کرنا چاہتا ہوں۔ وزیراعلیٰ سندھ
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اپریل2018ء) وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سول اسپتال مٹھی کو مزید بہتر کرنا چاہتا ہوں۔ پیر کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق یہ بات انہوں نے وزیراعلی ہائوس میں چائلڈ فائونڈیشن کے وفد سے ملاقات کے موقع پر کہی۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ سندھ نے چائلڈ فائونڈیشن کی ٹیم کو بچوں کی انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں بنیادی سہولیات، نرسز سمیت تکنیکی عملہ اور انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے مٹھی کے سول ہسپتال روانہ کرنے کی ہدایت کی۔

انہوں نے وفد کو تاکید کرتے ہوئے کہا کہ مجھے مٹھی سول اسپتال میں بچوں کے وارڈ میں اضافہ اور مزید بہتر کرنے کی تجویز دیں، میں ہفتہ کے اندر آپ کو تمام مطلوبہ سہولیات مہیا کردوں گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ مجھے مٹھی سول اسپتال خصوصاً بچوں کے وارڈز مکمل فعال چاہیئں۔ وزیراعلی نے وفد سے کہا کہ ہم نے سول اسپتال مٹھی کو بہتر کیا ہے، لیکن جو بھی کمی بیشی ہوئی میں اسے فوری ٹھیک کرنا چاہتا ہوں۔

متعلقہ عنوان :