مینارپاکستان کے سائے تلے’’تبدیلی ‘‘کی انوکھی جھلک، دن کااجالاہوتے ہی کچرے کے ڈھیرنظرآنے لگے

پیر 30 اپریل 2018 23:22

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 اپریل2018ء) انصاف اورتبدیلی کے نعرے ختم ہوئے تومینارپاکستان کے سائے تلے’’تبدیلی ‘‘کی انوکھی جھلک نظرآگئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جہاں رات کوہرطرف روشنیوں کی چمک اورنعروں کی گونج تھی،وہاں دن کااجالاہوتے ہی کچرے کے ڈھیرنظرآنے لگے۔کہیں بچاکچاکھانا توکہیں پاں تلے روندے گئے سوموار کی صبح کی سیرکرنے کیلئے گریٹراقبال پارک میں آنے والے شہری غصے سے لال پیلے ہوگئے۔