مخدوم خسرو بختیار اور رانا قاسم نون نے قومی اسمبلی سے مستعفی ہونے کی تصدیق کر دی، استعفوں کے نوٹیفیکیشن جاری

طاہر بشیر چیمہ اورمخدوم باسط بخاری چوتھی مرتب بھی استعفوں کی تصدیق کیلئے نہ آئے،ترجمان قومی اسمبلی

پیر 30 اپریل 2018 23:30

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 اپریل2018ء) مسلم لیگ (ن)چھوڑنے والے 4میں سے 2ارکان ، مخدوم خسرو بختیار اوررانامحمد قاسم نون نے قومی اسمبلی سے اپنے استعفوںکی تصدیق کر دی،قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے رانامحمد قاسم نون اورمخدوم خسرو بختیار کے استعفوں کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا جبکہ طاہر بشیر چیمہ اورمخدوم باسط بخاری چوتھی مرتب بھی استعفوں کی تصدیق کیلئے نہ آئے۔

(جاری ہے)

پیر کوترجمان قومی اسمبلی کے مطابق مستعفٰی ہونے والے رکن قومی اسمبلی مخدوم خسرو بختیار اور رانا قاسم نون نے اپنے استعفوں کی تصدیق کر دی ،رانا قاسم نون اورمخدوم خسرو بختیار قومی اسمبلی سیکرٹریٹ تشریف لائے اور انہوں نے اپنے استعفے کی تصدیق کی۔قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے رانا قاسم نون اور مخدوم خسرو بختیار کے استعفے کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا ہے،دوسری جانب مسلم لیگ(ن)کے مستعفی ہونے والے 2ارکان طاہر بشیر چیمہ اورمخدوم باسط بخاری گزشتہ روز چوتھی مرتبہ بھی استعفوں کی تصدیق کے لیے تشریف نہ لائے۔

متعلقہ عنوان :