لاڑکانہ تعلیمی بورڈ کے زیر اہتمام گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات جاری

پیر اپریل 23:39

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 اپریل2018ء) تعلیمی بورڈ کے زیر اہتمام گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات جاری ہیں جہاں گذشتہ روز بارہویں جماعت کے ریاضی کا پرچہ لیا گیا جبکہ لاڑکانہ کے اکثر امتحانی مراکز میں دھڑلے دے کھلے عام نقل جاری رہا، واٹس ایپ گروپس کے ذریعے نقل کا آسان حل نکال لیا گیا تاہم موبائل فونز کی اور گائیڈس کی امتحانی مراکز کے اندر پابندی کے متعلق کوئی اقدامات نہیں اٹھائے جا سکے امیدوار بڑی آسانی سے اپنا پرچہ حل کرتے دکھائی دیئے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب وجیلنس ٹیموں نے ضلع کے مختلف امتحانی مراکز کا دورہ کرتے ہوئے 44 امیدواروں کو کاپی کیس اور 9 جعلی امیدواروں کو پکڑ کر امتحانی مراکز سے باہر کردیا۔

متعلقہ عنوان :