وفاقی بجٹ میں وفاقی تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت ڈویژن کی 6 جاری اور 9 نئی سکیموں کیلئے 4 ارب 33 کروڑ 65 لاکھ روپے مختص

پیر 30 اپریل 2018 23:40

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 اپریل2018ء) آئندہ مالی سال 2018-19ء کیلئے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام (پی ایس ڈی پی) کے تحت وفاقی تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت ڈویژن کی 6 جاری اور 9 نئی سکیموں کیلئے 4 ارب 33 کروڑ 65 لاکھ روپے مختص کئے گئے ہیں جس میں جاری سکیموں کیلئے 2 ارب 84 کروڈ 35 لاکھ اور نئی سکیموں کیلئے ایک ارب 49 کروڈ 30 لاکھ روپے شامل ہیں۔

پی ایس ڈی پی کے مطابق وفاقی تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت ڈویژن جاری سکیموں ایپام کے ایجوکیشن مینجرز کی استداد کار میں اضافے کے پروگرام کیلئے 2 کروڈ 61 لاکھ، ایپام کے ایجوکیشنل لیڈرسپ اینڈ انسٹیوشنل مینجمنٹ پروگرام فیز iv کیلئے ایک کروڈ 57 لاکھ، ملک میں بنیادی تعلیم کے کمیونٹی سکولوں کے قیام اور چلانے کیلئے ایک ارب 20 کروڈ روپے مختص کئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

قومی نصاب کونسل کی نصاب شاخ کے سیکٹریٹ کے قیام کیلئے 9 کروڈ 43 لاکھ، ٹمز میں شرکت کیلئی71 لاکھ اور این سی ایچ ڈی کے پاکستان میں تعلیم کے لحاظ سے انسانی ترقی کے عشاریوں میں بہتری کیلئے ایک ارب 50 کروڈ روپے مختص کیلئے گئے ہیں۔ پی ایس ڈی پی میں ڈویژن کی نئی سکیموں ملک بھر میں 400 پیشہ ورانہ تربیت کے اداروں کے قیام کے لئے 60 کروڈ (50، 50 فیصد کے صوبے شراکت دار)، مدارس کو مرکزی دارے میں لانے کیلئے 10 کروڈ، نیشنل بیسٹ ٹیچر ایواڈ کیلئے 5 کروڈ، نیشنل ٹیچر ٹریننگ انسٹیوٹ کیلئے 10 کروڈ، بلوچستان اور فاٹا کے طلباء کو کیڈٹ لالجز، پولی ٹیکنیکل، پیشہ ورانہ اور ایجوکیشنل وینگ کے دیگر اداروں میں معیاری تعلیم فراہم کرنے کے لئے 10 کروڈ، ملک میں امتحانی نظام کو یکساں بنانے کیلئے 25 کروڈ، این سی اے لاہور کی ڈھانچہ جاتی سہولیات کو بہتر بنانے کیلئے 17 کروڈ 50 لاکھ، پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت پیشہ وارانہ سکولوں کیلئے 9 کروڈ 30 لاکھ اور پسرور میں خواتین کے پولی ٹیکنیکل انسٹیوٹ کیلئے 2 کروڈ 50 لاکھ روپے مختص کئے گئے ہیں۔