تحریک انصاف کے تاریخی جلسے کا دوسرا پہلو، جلسے کے باعث مینار پاکستان کا چبوترہ ٹوٹ پھوٹ کا شکار

پی ٹی آئی کے جلسے پر لگائے گئے بھاری بھرکم کنٹینرز نے مینار پاکستان کے فرش کو پھاڑ ڈالا،چبوترے کو بھی شدید نقصان پہنچا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس پیر 30 اپریل 2018 21:11

تحریک انصاف کے تاریخی جلسے کا دوسرا پہلو، جلسے کے باعث مینار پاکستان ..
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 30اپریل 2018ء) :تحریک انصاف کے تاریخی جلسے کا دوسرا پہلو، جلسے کے باعث مینار پاکستان کا چبوترہ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گیا پی ٹی آئی کے جلسے پر لگائے گئے بھاری بھرکم کنٹینرز نے مینار پاکستان کے فرش کو پھاڑ ڈالا،چبوترے کو بھی شدید نقصان پہنچا۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف نے مینار پاکستان پر ایک تاریخی جلسہ کیا جس میں لوگوں نے کثیر تعداد نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس جلسے کو پاکستان کا تاریخی جلسہ بھی کہا جا رہا ہے لیکن دوسری طرف اس جلسے کا تاریک پہلو یہ ہوا ہے کہ اسکے باعث گریٹر اقبال پارک جس طرح سے تہس نہس ہوا اسکی تلافی اتنی آسان نہیں دوسری جانب مینار پاکستان کی تاریخی عمارت اور اسکے چبوترے تک کو شدید نقصان پہنچا ہے۔جلسے کے باعث مینار پاکستان کا چبوترہ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گیا پی ٹی آئی کے جلسے پر لگائے گئے بھاری بھرکم کنٹینرز نے مینار پاکستان کے فرش کو پھاڑ ڈالا۔اس صورتحال میں عوام کا کہنا تھا کہ مینار پاکستان ہمارا عظیم ورثہ ہے اور اس طرح کی سیاسی سرگرمیاں یہاں نہیں منعقد ہونی چاہیے۔جلسے کے باعث ہونے والے نقصانات کی ویڈیو آپ بھی دیکھیں۔