راولپنڈی ،بزم فروغ تعلیمات اسلام کے زیر اہتمام ’’فہم دین کورس 03مئی سے کینٹ میں شروع ہو گا

پیر 30 اپریل 2018 23:52

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 اپریل2018ء) بزم فروغ تعلیمات اسلام کے زیر اہتمام ’’فہم دین کورس 03مئی سے راولپنڈی کینٹ میں شروع ہو گا ۔

(جاری ہے)

چیئرمین بزم فروغ تعلیمات اسلام راولپنڈی کینٹ علامہ محمد نوید احمد سیالوی کے مطابق استقبال رمضان کے سلسلہ میں 15روزہ ’’فہم دین ‘‘کورس 16شعبان المعظم 03مئی سے بعد از نماز عشاء مرکزی جامع مسجد میراں بخش میں شروع ہو گاچیئرمین بزم فروغ تعلیمات اسلام راولپنڈی کینٹ علامہ محمد نوید احمد سیالوی نے بتایاکہ فہم دین کورس کے دوران شرکاء کو مختلف شرعی مسائل چاند دیکھنے کے احکام ،روزہ کے مسائل ،احکام زکواة ،روزہ ٹوٹنے کے اسباب ،کفارہ ،تراویح ،اعتکاف ،فضائل شب قدر اور صدقہ فطر جیسے مسائل سے آگاہی دی جائے گی اور قران و سنت کی روشنی میں ان مسائل کا مفصل بیان کیا جائے گا ۔