خواتین ججز پر مشتمل 20 رکنی وفد انٹرنیشنل ویمن کانفرنس میں شرکت کیلئے ارجنٹائن روانہ

پیر 30 اپریل 2018 23:54

لاہور۔30 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اپریل2018ء) خواتین ججز پر مشتمل 20 رکنی وفد انٹرنیشنل ویمن کانفرنس میں شرکت کیلئے ارجنٹائن روانہ ہو گیا۔

(جاری ہے)

خواتین ججز پر مشتمل وفد 2 مئی سے 6 مئی تک ارجنٹائن میں ہونے والی انٹرنیشنل ویمن کانفرنس میں شرکت کریگا اس کانفرنس میں پوری دنیا سے خواتین ججز شرکت کررہی ہیں وفدکی سربراہی لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عائشہ اے ملک کررہی ہیں۔