محکمہ اطلاعات سکھر کا تعزیتی اجلاس

منگل 1 مئی 2018 00:10

سکھر۔30اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مئی2018ء) محکمہ اطلاعات سکھر کے ڈویژنل آفس میں ایک تعزیتی اجلاس ڈائریکٹر سید آصف علی شاہ کی زیر صدارت منعقد کیا گیا ،جس میں سکھر آفس کے چوکیدار محمد صادق چنہ کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار کیا گیا اس موقع پر محکمہ اطلاعات کے افسران اور دیگر اسٹاف نے شرکت کی اورمرحوم کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی اور دعا مانگی گئی کہ خدا مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین۔