گوگل کادادا صاحب پھالکے کی148ویں سالگرہ پر خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے ڈوڈل جاری

منگل 1 مئی 2018 11:38

گوگل کادادا صاحب پھالکے کی148ویں سالگرہ پر خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے ..
ممبئی ۔ یکم مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مئی2018ء) دادا صاحب پھالکے کی148ویں سالگرہ کے موقع پر سرچ انجن گوگل نے بہترین خدمات پر خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے ڈوڈل جاری کر دیا، جس میں داداصاحب پھالکے کی فلمسازی کے انداز میں عکس نمایاں ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق داداصاحب پھالکے ' بالی وڈ کے فادر ' کہلاتے ہیں۔ راجہ ہریش چندر دادا پھالکے نے برطانیہ سے فلمسازی کی تعلیم حاصل کی اور ہندوستان میں اپنی صلاحیتیں منوائیں۔داداصاحب پھالکے کی فنی خدمات کو دیکھتے ہوئے ہندوستانی حکومت نے ان کے نام سے اہم بالی وڈ ایوارڈ جاری کیا جو اب تک بالی وڈ میں بہترین خدمات پیش کرنے پر فنکاروں کو پیش کیاجاتاہے۔