ارجن کپور پہلی بار سنجے دت کے ساتھ فلم ’’پانی پت‘‘ میں نظر آئیں گے

منگل 1 مئی 2018 13:20

ممبئی ۔ یکم مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مئی2018ء) بالی وڈاداکار ارجن کپور پہلی بار سنجے دت کے ساتھ فلم ’’پانی پت‘‘ میں نظر آئیں گے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ارجن کپور فلم ’’پانی پت‘‘ میں نظر آئیں گے، فلم کا حصہ بننے پر ارجن کپور کا کہنا تھا کہ میں سنجے دت کے ساتھ فلم میں کام کرنے پر بہت خوش ہوں، فلم کی کہانی پانی پت کی تیسری لڑائی پر مبنی ہے، فلم کی کاسٹ میں سنجے دت، کریتی سینن اور ارجن کپور ہیں، فلم آئندہ سال 6دسمبر کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :